وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے مزید 580 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3لاکھ 28ہزار167ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے مزید 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 5ہزار243ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کورونا کے 355کیسز رپورٹ ہوئے اور کیسز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار255 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News