Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ کا قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Now Reading:

پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ کا قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں کھیلے جا رہے اس میچ میں یونائیٹڈ کی ٹیم میں حسن علی اور عاکف جاوید کی جگہ پر فواد احمد اور علی خان کو شامل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ حسن علی ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں ان کی کمی محسوس ہوگی۔

جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ یونائیٹڈ کے خلاف گزشتہ میچ بھی آخری اوور تک گیا تھا۔

سہیل اختر نے کہا کہ  ہماری بیٹنگ لائن پرفارم کر رہی ہے.

Advertisement

لاہور قلندرز کے کپتان  نے مزید کہا کہ پلان یہی ہے کہ ہرمیچ کو اہم سمجھ کر کھیلیں۔

انہوں  نے بتایا کہ محمد فیضان کی جگہ ذیشان اشرف کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

لاہورقلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر، فخرزمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، راشد خان، جیمز فولکنر، ذیشان اشرف، احمد دانیال، حارث رؤف اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان، کولن منرو، عثمان خواجہ، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد موسیٰ، روحیل نذیر، فواداحمد، علی خان اور محمد وسیم شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر