Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف

Now Reading:

اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف

 پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دے دیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1404056262187311117?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1404056262187311117%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2189598%2F16

یونائیٹڈ کے ابتدائی 5 بلے باز 20 کے مجموعے پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

قلندرز کے جیمز فالکنر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

بعد ازاں  یونائیٹڈ کے آصف علی نے کسی بھی بولر کو خاطر میں لائے بغیر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 بلند و بالا چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسرے اینڈ پر موجود افتخار احمد نے بھی ان کا شاندار ساتھ نبھایا اور دونوں نے چھٹی وکٹ پر ٹیم کے لیے 123 رنز جوڑے۔

افتخار احمد نے 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ یونائیٹڈ کی جانب سے کسی کھلاڑی نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔

جیمز فالکنر کے علاوہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے حصے میں بھی دو دو وکٹیں آئیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان، کولن منرو، عثمان خواجہ، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد موسیٰ، روحیل نذیر، فواداحمد، علی خان اور محمد وسیم شامل ہیں۔

Advertisement

لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر، فخرزمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، راشد خان، جیمز فولکنر، ذیشان اشرف، احمد دانیال، حارث رؤف اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔

واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پچھلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر