وزیراعظم کا آئندہ ماہ دورہ برطانیہ کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو دورہ برطانیہ کی دعوت برطانوی وزیراعظم نے ٹیلیفون کال پر دی ، وزیراعظم ممکنہ دورہ برطانیہ میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں افغان امن عمل سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو آٹھ جولائی کو ہونیوالے پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی ، وزیراعظم کے ممکنہ دورہ برطانیہ کے حوالے سے شیڈیولنگ کا عمل جاری ہے ، حتمی طور پر فی الحال وزیراعظم کا دورہ برطانیہ طے نہیں ہوا۔
وزیراعظم ممکنہ دورہ برطانیہ میں دو طرفہ تعلقات ، تجارت اور برطانیہ میں مقیم پاکستان کو مطلوب سیاسی شخصیات کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News