گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پہلی بار ہے جب گوگل کی جانب سے اس طرح فیچرز کو بیک وقت تمام اینڈرائیڈ فونز کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
یہ نئے فیچرز کیا ہیں آئیں جانتے ہیں۔
پہلا فیچر
ینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹس سسٹم کا فیچر اب عالمی سطح پر متعارف کرایا جارہا ہے۔
اس فیچر کی بدولت زلزلے سے متاثرہ حصوں کے رہائشیوں کو زلزلے کے آنے سے چند سیکنڈ پہلے الرٹس بھیجے جائیں گے۔
ابھی یہ فیچر نیوزی لینڈ اور یونان میں دستیاب تھا مگر اب یہ ترکی، فلپائن، قازقستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی دستیاب ہوگا۔
دوسرا فیچر
دوسرا فیچر میسجز ایپ کے حوالے سے ہے جس میں اب کسی میسج کو اسٹار کرنے پر بعد میں آسانی سے دریافت کیا جاسکے گا۔
اس کے لیے کسی بھی میسج کو کچھ دیر تک دبا کر رکھ کر اسٹار پر کلک کرنا ہوگا، اس مقصد کے لیے ایک نئی اسٹارڈ کیٹیگری کا اضافہ کیا جارہا ہے اور آنے والے ہفتوں میں یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا۔
تیسرا فیچر
تیسرا فیچر ایموجی کچن کے نام سے ہے جو جی بورڈ کے بیٹا میں 16 جون سے دستیاب ہوگا اور آنے والے ہفتوں میں کی بورڈ ایپ کا حصہ ہوگا۔
یہ فیچر انگلش، اسپینش اور پرتگیز زبانوں کے لیے اینڈرائیڈ 6 یا اس سے اوپر کے آپریٹنگ سسٹمز میں دستیاب ہوگا۔
چوتھا فیچر
چوتھا فیچر گوگل اسسٹنٹ کے حوالے سے ہے جو اب ایپس کے اندر مخصوص حصوں تک صارفین کے لے جائے گا۔
پانچواں فیچر
پانچواں فیچر وائس ایسز ہے جو اس وقت بیٹا ورژن میں ہے۔
اس فیچر کے تحت فون اور ایپس میں آواز کی مدد سے نیوی گیشن کی جاسکے گی جبکہ یہ پاس ورڈ لکھنے کا کام بھی کرسکے گا، یعنی پاس ورڈ کے الفاظ، ہندسے یا سمبل بولنا ہوں گے۔
چھٹا فیچر
چھٹا فیچر اینڈرائیڈ آٹو سے متعلق ہے جو گاڑیوں میں اینڈرائیڈ سے متعلق فنکشنز کو آسان بنائے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
