Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا کی سیاسی اقدار صرف اقتدار حاصل کرنے تک ہیں، شہباز گِل

Now Reading:

مولانا کی سیاسی اقدار صرف اقتدار حاصل کرنے تک ہیں، شہباز گِل
شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مولانا کی سیاسی اقدار صرف اقتدار حاصل کرنے تک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار سے دوری کی وجہ سے مولانا ذہنی ہیجان کا شکار ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ مولانا کی سیاسی شعبدہ بازیاں قوم دیکھ کر انہیں ریجکٹ کر چکی۔ پارلیمان کی بالادستی صرف پارلیمنٹ میں داخلے تک ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ موصوف کو لگ رہا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال انکی ہونے سے ٹھیک ہوگی لیکن حقیقت اسکے برعکس ہے، ملکی معیشت و سیاسی صورتحال میں استحکام آ چکا ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا کہنا تھا کہ جہاں چاہے جلسے کریں مگر جلسے میں اپنی کرپشن کا احوال بھی بتائیں، یہ بتائیں کہ مذہب کی آڑ میں نوجوان نسل کا جنسی استحصال کرنے والے بھیڑیے کی تربیت کس ے ذمہ تھی؟

Advertisement

ڈاکٹر شہباز گِل کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا کی پارٹی کی حقیقت انکے لوگوں کے کارناموں کی وجہ سے ظاہر ہو رہی ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا کہ پی ڈی ایم کے ذریعے اداروں پر، قومیت ہرزہ سرائی کی گئی، ملک کی جڑیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کھوکھلی کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر