فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام کےصارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کے بہت سے فیچرز صرف موبائل فون پر ہی استعمال ہو سکتے ہیں، ان میں سب سے اہم فیچر پوسٹ تخلیق کرنا اور پوسٹ ایڈٹ کرنا بھی ہے تاہم بہت سے انسٹاگرام صارفین اب ڈیسک ٹاپ سے بھی انسٹاگرام کی سائٹ کو استعمال کرنے لگے ہیں۔
اب انسٹاگرام ڈیسک ٹاپ سے بھی صارفین کو پوسٹ تخلیق کرنے اور پوسٹ ایڈٹ کرنے کی سہولت دےگا۔
[amazonad category=”Mobile”]
رپورٹ کے مطابق صارفین تصاویر یا ویڈیو کو ڈریگ اینڈ ڈراپ سے انسٹاگرام سائٹ پر اپ لوڈ کریں گے اور پھر فلٹر شامل کر کے اس پوسٹ کر سکیں گے۔
صارفین اپنی پوسٹ کو لوکیشن اور لوگوں کو ٹیگ بھی کر سکیں گے۔
ڈیسک ٹاپ پر پوسٹ تخلیق کرنے کا انٹرفیس بھی بالکل ایپلی کیشن جیسا ہی ہے۔
واضح رہےکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ فیچر کب تک صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
