
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ شوکت ترین کسی اور ملک کا بجٹ پیش کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ملازمین کی تنخواہوں میں 120 فیصد اضافہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ غریب عوام کو تنہا نہ چھوڑیں ،مزدور طبقے کی کم از کم اجرت 25 ہزار کرنی چاہئیے۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہر پاکستانی پریشان ہے ،سب جانتے ملک کی معاشی حالت کیاہے،بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ پچھلے 3 سال سے سرکاری ملازم کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کیوں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کررہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کرنا چاہئیے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News