Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوشش ہے پاک تاجک تعلقات مزید مضبوط ہوں، وزیراعظم

Now Reading:

کوشش ہے پاک تاجک تعلقات مزید مضبوط ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ کوشش ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے تاجک صدر امام علی رحمان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجکستان کے صدراورمیری پیدائش ایک ہی دن ہوئی ، اس لحاظ سے میری اور ان کی عمرایک جتنی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں یواین قراردادوں کی خلاف ورزی کی، یکطرفہ اقدام واپس لینےتک بھارت سےتعلقات بحال نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امریکی انخلا کےبعد سیاسی استحکام چاہتےہیں، افغان امن عمل کامیاب نہ ہوا توصورتحال خراب ہونےکاخدشہ ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ دنیا کوگلوبل وارمنگ پرتوجہ دیناہوگی، بھارت نے 5اگست کےیکطرفہ اقدام سےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی،5اگست کےاقدام کےبعد بھارت سے تجارت ناممکن ہے، بھارت سےتجارت کامطلب کشمیریوں سےغداری کرناہے، تجارت نہ کرنےکا نقصان پاکستان اوربھارت دونوں کوہے۔

Advertisement

عمران خان نے کہاکہ پاکستان اورتاجکستان کوموسمیاتی تبدیلی کاچیلنج درپیش ہے، گلوبل وارمنگ سے پاکستان اورتاجکستان کوزیادہ خطرہ ہے،تجارت کےفروغ کیلئےایم اویوزپردستخط کیےگئے، مفاہمتی یادداشتوں پردستخط سے تجارتی روابط میں اضافہ ہوگا، تجارت بڑھانے کیلئے افغانستان میں امن ہونا ضروری ہے، افغانستان میں انتشارسے دہشتگردی بڑھنےکاخدشہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن نہ ہواتوتجارتی امورمتاثرہوں گے، تاجکستان کےساتھ دفاعی امورپربھی بات ہوئی،پاکستان اورتاجکستان کےمشترکہ چیلنجزہیں، افغانستان میں خراب صورتحال سے پاکستان اور تاجکستان کونقصان ہوگا۔

وزیراعظم نے کہاکہ تاجکستان کےصدرکےساتھ  تجارتی امور پربات ہوئی ہے، تاجکستان کے صدرکے ساتھ اہم معاملات پربات ہوئی، تاجکستان کے صدرامام علی رحمان کوخوش آمدید کہتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر