
کراچی سے متعلق عالمی جریدے کی رپورٹ پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے بیان دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عالمی جریدے نے کراچی کو دنیا کے دس بدترین شہروں میں شمار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے بیرون ملک جانے سے قبل یہ رپورٹ ضرور پڑھی ہوگی ، یہ سندھ حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈی ایم سی، کے ایم سی اور واٹر بورڈ کو تباہ کرنے والے بھی ذمہ دار ہیں ، لیکن اصل ذمہ دار اس شہر کو جونک کی طرح 14 سال سے لگی پیپلزپارٹی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزراء تبدیل کیے گئے کہ کون زیادہ بہتر کراچی کو تباہ کرسکتا ہے ، کراچی کو تباہ کرکے گٹرستان اور کچرہ کنڈی بنا دیا گیا ، ایک بس 14 سال میں کراچی کو نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے اسکول، اسپتال تباہ کردیے گئے ، وزیراعلیٰ صاحب اب کچھ اس شہر پر رحم کھا لیں ، بیرون ملک بیٹھ کر استعفیٰ دے دیں ، اس شہر کو برباد کر کے بہت کھا لیا اور بہت کما لیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو شہر 70 فیصد ریونیو وفاق اور 90 فیصد صوبہ چلاتا ہو اسے تباہ کر دیا گیا ، کراچی دشمنی پر سندھ حکومت کو کراچی والے معاف نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News