Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان سے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی ملاقات

Now Reading:

عمران خان سے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی ملاقات
عمران خان

وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ملک شہزاد اعوان نے وزیراعظم کو بلدیہ ٹاؤن میں 2018 کے بعد ہونے والے ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل قریب کے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے حلقے میانوالی کے جو لوگ کراچی میں رہتے ہیں ان کے لئے بھی خصوصی پیکج اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

ملک شہزاد نے عمران خان سے بلدیہ ٹاؤن کے لئے مزید ترقیاتی منصوبوں کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میری درخواست قبول کی اور بلدیہ ٹاؤن میں تین ارب کے مزید ترقیاتی منصوبوں کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Advertisement

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے بلدیہ ٹاؤن کے مکینوں کی جانب سے اور ذاتی حیثیت میں بھی وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں۔

شہزاد اعوان نے یہ بھی کہا کہ میں بلدیہ ٹاؤن کا بیٹا ہوں بلدیہ کے لوگوں نے مجھے منتخب کیا، میں اپنا حق ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ بلدیہ ٹاؤن میں لگنا شروع ہوجائے گا۔

ملاقات میں وزیراعظم کو ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

اس دوران وزیراعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور بھرپور اقدامات اٹھانے کا کہا ہے۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز حضرات سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں اور ٹرانسپورٹرز کو مسائل بھی سب سے زیادہ درپیش ہیں۔

Advertisement

شہزاد اعوان نے یہ بھی کہا کہ میانوالی عمران خان کے حلقے این اے 95 سے تعلق رکھنے والے جو لوگ کراچی میں بستے ہیں ان کے لئے بھی وزیراعظم سے خصوصی پیکیج مانگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب نے مجھے پابند کیا ہے کہ میانوالی کی جتنی بھی قومیں کراچی میں رہتی ہیں ان سے رابطے میں رہو۔

ملک شہزاد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سربراہی میں ملک ایک درست سمت میں چل پڑا ہے۔

شہزاد اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے تعاون سے پہلے بھی بلدیہ ٹاؤن میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، اور اب بھی وزیراعظم کے تعاون سے مزید ریکارڈ کام کروائے جائیں گے۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے بلدیہ ٹاؤن، ٹرانسپورٹرز اور میانوالی برادری کے مسائل سنے اور ان کا باقاعدہ حل نکالا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر