Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

Now Reading:

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی، وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 2135 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حجم 900 ارب اور صوبوں کو 1235 ارب روپے ترقیاتی فنڈ دینے ، آئندہ مالی سال کیلئے شرح نمو کا ہدف 4.8 فیصد اور افراط زر کا ہدف8 فیصد رکھنے ، وفاق کی 900 ارب روپے میں سے 526 ارب روپے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کیلئے رکھنے ،  ٹرانسپورٹ اور مواصلات کیلئے 291 ارب 94 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

مزید یہ کے اجلاس میں توانائی کے شعبے کیلئے 120 ارب 88 کروڑ روپے ، آبی وسائل کے منصوبوں کیلئے 105 ارب 22 کروڑ روپے ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 43 ارب، ضم شدہ اضلاع کیلئے 54 ارب روپے ، پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے 74 ارب اور اعلی تعلیمی کمیشن کیلئے 43 ارب 38 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ماحولیات کیلئے 15 ارب 46 کروڑ اور سائنس و ٹیکنالوجی کے لئے 31 ارب 33 کروڑ روپے ، صحت کے منصوبوں کیلئے 31 ارب سے زائد اور خوراک و زراعت کیلئے 12 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر