
نامور سنگر ایس بی جان کی وفات پروفاقی وزیر اطلاعات و تشریات فوادچوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں اظہارافسوس کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و تشریات فوادچوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ’’ تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے ۔ ‘‘سنی بینجمن جان( ایس بی جان )
انہوں نے مزید لکھا کہ ریڈیو پاکستان کے نامور سنگر کل خالق حقیقی سے جا ملے ، ان کی گائیکی اور مدھر سنگیتوں نے عشروں ریڈیو اور فلم کی صوتی لہروں پر راج کیا۔
واضح رہے پاکستانی فلم ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف گلوکار سنی بینجمن جان 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اہلخانہ کے مطابق گلوکار کئی روز سے علیل تھے، اور کل نجی اسپتال میں 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے۔۔۔۔ Sunny Benjamin John )S.B John) ریڈیو پاکستان کے نامور سنگر کل خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی گائیکی اور مدھر سنگتوں نے عشروں ریڈیو اور فلم کی صوتی لہروں پر راج کیا۔۔۔۔ RIP John sb pic.twitter.com/kO37w36s9w
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 6, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News