
محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کےاعلان کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دسویں جماعت کے امتحان 5 جولائی اور بارہویں کے امتحان 26 جولائی سے ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نویں کے امتحانات دسویں جماعت کے امتحان کے بعد اور گیارہویں جماعت کے امتحان بارہویں جماعت کے امتحان کے بعد لیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میان کہا گیا ہے کہ تین گھنٹے والے امتحان کا وقت 2 گھنٹے اور 2 گھنٹے امتحان والے کا وقت ایک گھنٹہ کردیا گیا ہے جبکہ امتحانی پرچے 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر اور 20فیصد طویل جوابات پر مشتمل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چوتھی جماعت سے آٹھویں جماعت کے امتحانات اسکول اپنی سہولت کے تحت لے سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت ہونے والے دسویں جماعت کے امتحان 6 جولائی اور بارہویں کے 27 جولائی سے ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News