
وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 628 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13972 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 اموات رپورٹ ہوئیں ، اموات کی مجموعی تعداد 5183 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج مزید 574 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 296821 ہوچکی ہے۔
سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 4236179 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، جس میں سے اب تک 235721 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت 23717 مریض زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 22915 گھروں میں، 20 آئسولیشن سینٹرز اور 782 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 725 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے 628 نئے کیسز میں سے 317 کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع شرقی 121 ، ضلع وسطی 67 ،ضلع جنوبی 62 ، کورنگی 44 ، ملیر 13 اور ضلع غربی 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد 46 ، شہید بینظیرآباد 28 ، بدین 27 ، میرپورخاص 23 ، جیکب آباد 20 ، جامشورو 15 ، عمرکوٹ 14 ، شکارپور 1، دادو 12 ، نوشہروفیروز 10 ، ٹھٹہ 9 ، سانگھڑ 9 ، مٹیاری 8 ، ٹنڈو محمد خان 7 ، تھرپارکر 7 ، گھوٹکی 5 ، کشمور 5 ، لاڑکانہ 5 ، سکھر 4 ، خیرپور 3 ، سجاول 2 اور ٹنڈوالہیار میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News