Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہی خاندان نےاداروں کواپنےمقاصدکیلئےاستعمال کیا ہے،فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

شاہی خاندان نےاداروں کواپنےمقاصدکیلئےاستعمال کیا ہے،فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہی خاندان نےاداروں کو اپنےمقاصد کیلئے استعمال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہی خاندان نے اداروں کوسیاست زدہ کیا ، واسا بھی شاہی خاندان کی کرپشن کی نذرہوا ، عوام کو بتائیں گےواسا کا ادارہ کس حالت میں ہمیں ملا ۔

انہوں نے کہا کہ گنداپانی پینےکی وجہ سےصحت کےمسائل پیدا ہوئے ، بارش کاپانی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا ذریعہ رہا ، بارش ہوتے ہی لمبے لمبے بوٹ پہن کرانکی شوٹنگ شروع  ہو جاتی تھی ، ظل سبحانی اداکاری سےعوام کا ہمدردثابت کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ واسا کوعوام کے دکھوں کا مداوا کرنےکیلئے روڈ میپ نہیں دیا گیا ، ماضی میں واسا کواپنی مفت خوری کیلئے استعمال کیا گیا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ لانگ بوٹ والی سرکارمستقل کوئی حل پیش نہیں کرسکی ، بوٹوں والی سرکاربارش کے بعد مینڈک  کی طرح باہرآجاتے تھے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم نے بارش کے پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے ٹینک  بنائے ، ٹینک میں 14 لاکھ گیلن پانی اسٹورہوگا ، حکومت نےزیرزمین مزید 2 ٹینک بنانےکافیصلہ کیاہے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پینے کے صاف پانی سے متعلق واٹرٹیسٹنگ لیب بنائی گئی ،     بارش کا پانی اسٹورکرکے استعمال کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ کے ڈکیت اورچوروں کے گھروں میں مفت کا پانی جاتا تھا ، غریب لوگ پانی کابل دیتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ملی توواسا کی آمدن 25 کروڑ تھی،آج 60 کروڑ روپے  ہے ، واسا طاقتوروں کی جیب سےعوام کا حق نکال کرلارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر