امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج تک کسی ذمہ دار وزیر کو نہ سزا دی گئی نہ استعفی لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن میں تھے تو ایسے کسی حادثے پر مغرب کی مثالیں دیا کرتے تھے اور وزیراعظم تک کے استعفی/کارروائی کی بات کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے دورحکومت میں 100 سےزائد ریلوےحادثات ہوئے ہیں مگر صرف نوٹس لےکر قوم کےساتھ مذاق کیا جاتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ گذشتہ تین سالوں میں ہر ادارہ پٹری سے اترا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایک سال میں ٹرین کے 137 چھوٹے بڑے حادثات ہوئے، حکومتی نااہلی اس سے عیاں ہے مگر کسی وزیر کیا، کسی کے بھی خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔
سراج الحق نے کہا کہ خالی نعروں اور کھوکھلے دعووں اور اعلانات کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔
وزیراعظم اپوزیشن میں تھے تو ایسے کسی حادثے پر مغرب کی مثالیں دے کر وزیر کیا، وزیراعظم تک کے استعفی/کارروائی کی بات کرتے تھے، لیکن ان کے دورحکومت میں 100 سےزائد ریلوےحادثات ہوئے، مگر صرف نوٹس لےکر قوم کےساتھ مذاق کیا جاتا ہے۔ آج تک کسی ذمہ دار وزیر کو سزا دی گئی نہ استعفی لیا گیا
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) June 7, 2021
Advertisementیہ بات افسوسناک ہے کہ گذشتہ تین سالوں میں ہر ادارہ پٹری سے اترا ہوا ہے۔ ایک سال میں ٹرین کے 137 چھوٹے بڑے حادثات ہوئے، حکومتی نااہلی اس سے عیاں ہے، مگر کسی وزیر کیا، کسی کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔ خالی نعروں اور کھوکھلے دعووں اور اعلانات کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) June 7, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News