 
                                                                              وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اب ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن نے ہر موقع پر دوغلے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے ،ناکام اپوزیشن کی قسمت میں صرف ناکامی ہی آئے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اور لٹیروں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو ملک کا احساس ہے نہ عام آدمی کا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 