
اسلام آباد کے سرکاری اسکولز اور کالجز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق اسلام آباد میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 7 جون سے کھلیں گی۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اساتذہ بچوں کا سلیبس مکمل کروانے پر توجہ دیں۔ پہلی سے آٹھویں کلاسز کے امتحانات کا شیڈول بھی جلد جاری ہوگا۔
دوسری جانب سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسکول کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News