الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق اجلاس ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ،سیکرٹری الیکشن کمیشن ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری،شبلی فراز، بابر اعوان اور شہزاد اکبر نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت نے الیکشن اصلاحات بل پر پیشرفت سے الیکشن کمیشن حکام کو آگاہ کیا، الیکٹرانک ووٹنگ کے استعمال کا معاملہ زیر غور آیا ہے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے وضاحت دی کے الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق ٹویٹ کرنے کا معاملہ حکومتی وفد نے اٹھایا، غلط فہمی کے باعث متنازعہ ٹویٹ الیکشن کمیشن کے ہینڈل سے ری ٹویٹ ہوا۔
اجلاس میں حکومتی وفد نے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے پرعزم ہے، انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انٹرنیٹ ووٹنگ پر بریفنگ دی گئی ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی جانب سے انٹرنیٹ ووٹنگ کے استعمال پر رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن انٹرنیٹ ووٹنگ کرانے کے حوالے سے کنسلٹنٹ کی خدمات لے رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News