
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس خود کو خواہ مخواہ تیس مار خان سمجھتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس اور مستعفی ہونے کی خبر پہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس کا سیالکوٹ ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے لئے مستعفی ہونا شکست کو دیوار پہ دیکھنا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ترجمانی سے استعفی دینے کے بجائے خود پی پی 38 سے الیکشن لڑتی ، گھر بیٹھ کے ٹارزن نا بنتی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو گل عثمان ڈار اور فردوس نے ڈسکہ میں کھلائے ہیں وہی اب سیالکوٹ میں بھی کھلانے کا پروگرام ہے۔
عظمیٰ بخاری نے فردوس آشق اعوان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی غلط فہمی ہے جو آپ سمجھتی ہے کہ الیکشن الٹادیں گی، اپنا شوق پورا کرکے دیکھ لیں پہلے بھی خوار ہوچکی ہیں۔
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ ذلت اور شرمندگی عمرانی ٹولے کا مقدر بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News