
وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان ہائی برڈ وار کا نشانہ بنا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور بھارت سے پاکستان کے خلاف ٹرینڈ چلائے جارہے ہیں
وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ ہم ان ٹرینڈز پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم انہیں رپورٹ کرتے ہیں مگر نئے آجاتے ہیں۔
معید یوسف کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تحقیقات مکمل کرلی ہیں، جو تاثر اس واقعے کا دیا جارہا تھا، ویسا کچھ بھی نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے افغان سفیر کی بیٹی کی جعلی تصویر چلائی گئی، سب کچھ پاکستان کے خلاف ایک مہم کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News