
وزیراعظم عمران خان نے جوہر ٹاؤن دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملنے پر دنیا کے تمام ممالک سے بڑا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تفتیش کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس کے بعد ایک اہم بیان جاری کیا۔
[amazonad category=”Mobile”]
انہوں نے ٹیم کو ہدایت کی کہ آج جوہرٹاؤن دھماکےکی تحقیقات پر قوم کو تفصیل فراہم کریں۔
عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمے نے زبردست کارکردگی دکھائی جس کو میں سراہتا ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سول ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بہترین رابطوں کی تعریف بھی کرتا ہوں کیونکہ ان باہمی روابط کے نتیجے میں دہشت گردوں کے عالمی رابطوں کی نشاندہی ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی بھارتی سرپرستی میں ہوئی ہے، جوہر ٹاؤن دھماکے کی منصوبہ بندی اور فنڈنگ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھارت کی مذموم حرکتوں کے خلاف عالمی اداروں کو متحرک کرے اور اس قسم کی کارروائیوں پر کارروائی کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News