مسجد وزیر خان کیس؛ صبا قمر اور بلال سعید پر 16 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی شوٹنگ کے خلاف دائر کیئے گئے مقدمے میں پولیس سے چالان طلب کر لیا۔
ڈسڑکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
گزشتہ برس گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے نئے گانے کی ویڈیو کی مسجد وزیر خان میں شُوٹنگ اور رقص پر ان دونوں فنکاروں کو سوشل میڈیا پر تنقید اور مذمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دفعہ 295 کے تحت درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد کا تقدس پامال کیا، لہٰذا ان دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
دونوں فنکاروں کی جانب سے اس معاملے پر معافی بھی مانگی گئی تھی۔
واضح رہے کہ محکمہ اوقاف نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ کی اجازت دینے پر مسجد کے منیجر کو معطل کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
