پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کشمیر کے مقدمے کی حقیقی وکالت عمران خان نے کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے آزاد کشمیر میں پی پی کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول ذہن نشین کرلیں کشمیریوں کو نالائق اور نااہل حکمرانوں کی کوئی ضرورت نہیں۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ کشمیر کی عوام کو ڈر ہے بلاول اور ان کے بابا کشمیر کی زمینوں پر قبضہ نہ کرلیں۔
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ پی پی کو کشمیر انتخابات میں گلگت انتخابات کی شکست ایک بار پھر یاد دلائی جائیگی۔
خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر کے مقدمے کی حقیقی وکالت عمران خان نے کی ہے ، وزیراعظم عمران خان ایک انتھک پرعزم اور پراعتماد سیاسی لیڈر ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کلین سوئپ کریگی پی پی ہاتھ ملتی رہ جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
