وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسٹیٹس کو نہیں چلنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری خرچے پر پروٹوکول بند کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری خرچے پر پروٹوکول بند کیا جائے گا۔اگلی کیبینٹ میٹنگ میں جائزہ لے کر وزرا گورنرز اور بیوروکریسی کے تمام غیر ضروری اخراجات ختم کر دئیے جائیں گے۔عمران خان یہ پیسہ غریب پر خرچ کرے گا۔سٹیٹس کو نہیں چلنے دیں گے۔یہ عمران خان کا پاکستان ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 6, 2021
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ اگلی کیبینٹ میٹنگ میں جائزہ لے کر وزراء ، گورنرز اور بیوروکریسی کے تمام غیر ضروری اخراجات ختم کر دئیے جائیں گے۔
شہباز گل نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان پروٹوکول کا پیسہ غریب پر خرچ کریں گے۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مزید کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کا پاکستان ہے اور وہ اسٹیٹس کو نہیں چلنے دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
