
بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے اب تک 21 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 11 سے 12 اضلاع میں پیر سے بدھ تک مزید شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطاء اللہ مینگل کہتے ہیں کہ بلوچستان میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ ہنگامی حالات کے باعث پی ڈی ایم اے ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام پکنک پوائنٹس پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے، عوام سے بھی اپیل ہے کہ بلا جواز سفر سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News