Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کو الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے، راجہ فاروق حیدر

Now Reading:

عمران خان کو الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے، راجہ فاروق حیدر
راجہ فاروق حیدر

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو نہ الیکشن چوری کرنے دیں گے نہ ہی بدمعاشی کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا فیصلہ رائے شماری کے ذریعہ ہوگا تو تسلیم کیا جائے گا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ لوگوں کو لڑانے کی کوشش کی گئی، دوران احتجاج انڈے ٹماٹر تو استعمال ہوتے ہیں جواب میں فائرنگ سمجھ سے باہر ہے۔

راجہ فاروق حیدر خان نے یہ بھی کہا کہ آزادکشمیر کو مذاق بنایا ہوا ہے، کیا یہ بنی گالہ ہے جو چاہیں آپ یہاں کریں۔ عمران خان کو نہ الیکشن چوری کرنے دیں گے نہ ہی بدمعاشی کرنے دیں گے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے، اپنا مقدمہ پاکستانی عوام کے سامنے پیش کروں گا،کیا یہ وزیراعظم پاکستان ہیں جوآزاد کشمیر کا آئین پامال کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر