
گھروں میں صفائی کے دوران چند ایسی چیزیں ہیں جو نظر انداز ہوجاتی ہیں یا زیادہ محنت لگنے کی وجہ سے جان بوجھ کر چھوڑ دی جاتی ہیں۔
ان چیزوں میں کھڑکی کا نچلہ حصہ سرفہرست ہے جبکہ نل بھی اسی قسم کی کوتاہی کے باعث صاف ہونے سے رہ جاتے ہیں۔
لیکن ہم آپ کی یہ مشکل بھی آسان کرتے ہوئے آپکو مشکل چیزوں کی صفائی کا آسان حل بتا رہے ہیں۔
1۔ کھڑکی کا نچلہ حصہ:
اگر آپ کے گھر میں ویکیوم کلینر ہے تو آپ اس جگہ کو اندر سے اچھی طرح صاف کرسکتے ہیں جس کے لئے آپ کو صرف ایک گتے کا ٹکڑا چاہئیے ہوگا۔
لیکن اگر ہ ویکیوم کلینر نہ ہو تو ٹوتھ برش سے رگڑ کے کسی صاف کپڑے سے پونچھ دینے سے بھی یہ جگہ صاف ہوجاتی ہے۔
2۔ نلوں کی صفائی:
نلوں کو صاف کرنے کے لئے ٹوتھ برش پر بیکنگ سوڈا لگا کر رگڑیں آپ کے باتھ روم کا نل بالکل نئے جیسا ہوجائے گا۔
3۔ شاور کی صفائی:
شاور کو صاف کرنے کے لئے ایک تھیلی میں ایک پیالی سے تھوڑا کم بیکنگ سوڈااورایک پیالی سرکہ ڈال کر تھیلی کو شاور پر چڑھا کر کسی چیز سے باندھ دیں بعد میں کسی کپڑے سے صاف کرلیں۔
4۔ اے سی کی جالیوں کی صفائی:
اے سی کی جالیوں کو اچھی طرح صاف کرنے کے لئے ایک چاقو پر گیلا تولیہ لپیٹیں اور پھر جالیوں پر ملیں۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News