
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ بزنس کمیونٹی سے ہیں وہ تاجروں کے مسائل سمجھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے وسیع مواقع ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ شوکت ترین کو پتہ ہے کہ ریونیو بڑھا تو ملکی قرضے ادا کرسکتے ہیں جبکہ وزیرخزانہ جانتے ہیں کہ کاروبار بڑھے گا تو معیشت اوپر اٹھے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بیورو کریسی اور تاجروں کے حوالے سے نیب قانون میں تبدیلی کرنے جارہے ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں فارما سیوٹیکل کے شعبے میں بہت زیادہ صلاحیت ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ڈریپ میں کافی مسائل ہیں لیکن ڈاکٹر فیصل سلطان اس کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News