Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ کے معروف اداکار نے بالی ووڈ انڈسٹری کا راز فاش کر دیا

Now Reading:

بالی ووڈ کے معروف اداکار نے بالی ووڈ انڈسٹری کا راز فاش کر دیا

بالی انڈسٹری کے معروف اداکار نے اعجاز خان نے بالی ووڈ میں کام نہ ملنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہر جگہ کی طرح بالی ووڈ میں بھی بہت سیاست ہے۔

بھارت کے رئیلیٹی شو کے سیزن 14 کے مضبوط اُمیدوار اور اداکار اعجاز خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے سوال کیا گیا کہ بالی ووڈ میں ہونے والی سیاست کی وجہ سے آپ کو زیادہ کام نہیں مل سکا؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے اعجاز خان نے کہا کہ سیاست ہر جگہ ہوتی ہے پھر چاہے وہ گھر ہو یا کوئی شعبہ، اور بالی ووڈ میں بھی بہت سیاست ہے لیکن میری نظر میں یہ بُری بات نہیں ہے۔

اداکار اعجاز خان نے کہا کہ اکثر انسان خود میں اس قدر کھو جاتا ہے کہ اُسے کوئی کردار اپنانے میں کافی مشکل پیش آتی ہے اور میں بھی اعجاز خان میں پھنس گیا ہوں جس کی وجہ سے مجھے کوئی کردار اپنایا نہیں گیا۔

میزبان نے اداکار سے پوچھا کہ آپ کو اعجاز خان میں پھنسنے کی وجہ سے بالی ووڈ میں زیادہ کام نہیں مل سکا یا پھر آپ بھی دیگر اداکاروں کی طرح سیاست کا شکار ہوگئے؟

Advertisement

اعجاز خان نے مزید  کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ سیاست کیوں کرتے ہیں، اور رہی بات کام کی تو مجھے کسی کی سیاست سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ میرے پاس ان سب کے لیے وقت ہے۔

واضح رہے کہ اعجاز خان کی فلموں میں ’تنو ویڈز منو‘، ’جسٹ میریڈ‘، ’کچھ نہ کہو‘ اور ’میں نے دِل تجھ کو دیا‘ شامل ہیں، اس کے علاوہ وہ کئی بھارتی ڈراموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر