Advertisement

ٹوکیو اولمپکس کی اس وائرل تصویر کی کہانی آ پ کو بھی مسکرانے پر مجبور کر دے گی

ٹوکیو اولمپکس کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور نیدرلینڈز کی ایک سائیکلسٹ کی یہ تصویر بھی خوب وائرل ہوئی ہے، جس کی حقیقت جان کر آ پ  بھی مسکرانے پر مجبور ہو جائینگے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچ سائیکلسٹ 25 جولائی کو ہونے والی ریس میں کامیاب سائیکلسٹ اینا کائیشینوفر سے ایک منٹ 15 سیکنڈ بعد فنشنگ لائن کو عبور کیا مگر ان کا خیال تھا کہ وہ پہلے نمبر پر ہیں۔

چونکہ وہ خود کو فاتح سمجھ رہی تھیں تو لائن عبور کرنے کے بعد گولڈ میڈلسٹ جیسے تاثرات کے ساتھ خوشی منائی اور اس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

آسٹریا کی اینا کائیشینوفر نے دیگر سائیکلسٹ سے اپنا فاصلہ اتنا زیادہ بڑھا لیا تھا کہ وہ بھول ہی گئے کہ ایک سائیکلسٹ ان سے آگے ہے۔

Advertisement

ڈچ سائیکلسٹ کے مطابق ‘مجھے لگا کہ میں جیت گئی ہوں، مگر پھر مجھے حقیقت کا علم ہوا’۔

اولمپکس کی اس ریس میں دیگر ریسز کے برعکس سائیکلسٹس کو ریڈیو کی سہولت دستیاب نہیں ہوتی تو ان کے لیے یہ جاننا مشکل ہوتا ہے کہ کوئی ان سے آگے ہے یا نہیں۔

مگر اس ریس میں یہ واضح تھا کہ ڈچ سائیکلسٹ کو آخر میں جیت کی کوئی جلدی نہیں تھی کیونکہ وہ بھول ہی گئی تھیں کہ ان سے بھی آگے کوئی ہے۔

ٹی وی کمنٹیٹر کا بھی کہنا تھا کہ ڈچ سائیکلسٹ کا رات کو سونا مشکل ہوگا کیونکہ ان کو تو لگ رہا تھا کہ وہ گولڈ میڈل جیت رہی ہیں مگر حقیقت میں انہیں سلور میڈل ملا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Next Article
Exit mobile version