Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاڑکانہ: کورونا کی خطرناک چوتھی لہر، کورونا ٹیسٹ بند

Now Reading:

لاڑکانہ: کورونا کی خطرناک چوتھی لہر، کورونا ٹیسٹ بند

لاڑکانہ میں کورونا کی خطرناک چوتھی ڈیلٹا ویریئنٹ لہر کے باوجود شہر میں ٹیسٹ تاحال بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چانڈکا ہسپتال کی پی سی آر لیب میں مینوئل کٹس ختم ہونے کے باعث چھٹے روز بھی کورونا ٹیسٹ شروع نہیں کیے جاسکے ہیں جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

 کورونا ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے دس سینٹرز پر کورونا سیمپل کلیکشن بھی متاثر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے ڈی جی ہیلتھ ارشاد میمن کو آگاہی کے باوجود ٹیسٹنگ کٹس کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جاسکی ہے۔

کووڈ فوکل پرسن ڈاکٹر فرمان ابڑو  کہتے ہیں کہ چانڈکا ہسپتال کی پی سی آر لیب میں مینوئل کٹس ختم ہونے کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ نہیں ہو رہے ہیں جبکہ جمع شدہ چند سیمپلز سکھر لیب بھیجے وہاں سے نتائج تو بھیجے گئے ہیں تاہم ہارڈ کاپی موجود نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ضلع بھر میں نودیرو، رتودیرو، ڈوکری، باڈہ، آریجا سمیت سی ایم سی میں قائم دس کورونا سیمپل کلیکشن سینٹرز پر سیمپلنگ متاثر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چانڈکا ٹیچنگ ہسپتال میں قائم کورونا ویکسین سینٹر میں عملہ بھی غائب ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر