Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر حاضر ہونے والے آفیسرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ، کاشف مرزا

Now Reading:

غیر حاضر ہونے والے آفیسرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ، کاشف مرزا

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا  نے پریس ریلیز جاری کردی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ غیر حاضر ہونے والے سینٹر کنٹرول آفیسرزکے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کاشف مرزا نے بتایا کہ سندھ میں میٹرک امتحانات کے دوران بد انتظامی اور بدنظمی نااہلی کا ثبوت ہے ، ذمہ داران کے خلاف سخت  کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام سی سی اوز کے لیٹرز کینسل کر کے امتحانی مراکز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سینٹرشیٹس کا تاخیر سےاجرا، غیر معیاری امتحانی مراکز، گھوسٹ سی سی اوز ، مراکز کی تبدیلی اور بیرونی مداخلت امتحانات کی بد انتظامی کی اصل وجوہات ہیں۔

پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا کہ سندھ تعلیمی بورڈز میں ایڈہاک ازم ختم  کیا جائے، امتحانی مراکز اور لسٹ کو واضح طور پر شائع کیا جائے۔

تعلیمی بورڈز کی کلیدی اسامیوں چئیرمین ، سیکریٹریزاور کنٹرولرز کی میرٹ پر تعیّناتی کی جائے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر