کراچی سمیت صوبے بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کا عملی طور پر آج سے آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے طالبعلموں کے صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے جائینگے جبکہ پرچوں کا دورانیہ دو گھنٹوں پر محیط ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے 438 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 185 سرکاری اور 253 نجی اسکول شامل ہیں ، طالبات کیلئے 201 اور طلباء کیلئے 237 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ اس سال نویں اور دسویں جماعت کیلئے مجموعی طور پر 3 لاکھ 48 ہزار 249 طلباء و طالبات سائنس اور جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے۔
نویں جماعت کے سائنس گروپ میں ایک لاکھ 56 ہزار 512 جبکہ دسویں جماعت میں ایک لاکھ 54ہزار 57 امیدوار شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ کووڈ کی وبائی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ سال 2020 میں بغیر امتحانات لیے طالبعلموں کو ون ٹائم پالیسی کے تحت پروموٹ کیا گیا تھا جبکہ اس بار ایس او پیز پرعمل درآمد کر کے امتحانات لیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News