Advertisement

سعودی عرب نے بڑی پابندی عائد کردی

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص ایسے ممالک میں سفر کرتا ہے جس میں کورونا کی وجہ سے آنے جانے پر پابندی عائد ہے ایسے شخص کا تین سال تک سعودی عرب میں داخلہ بند ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کےاعلان کردہ ممنوعہ ممالک میں براہ راست سفر یا کسی دوسرے ملک کے ذریعے ان ممالک کے سفر پر بھی سعودی عرب میں داخلے کے لیے تین سال کی پابندی عائد ہوگی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ممنوعہ ممالک کا سفر کوئی سعودی شہری کرتا ہے تو وطن واپسی پر اسے سخت جرمانہ کیا جائے گا اور اسے تین سال ملک سے باہر رہنا ہوگا۔

علاوہ ازیں اگر کوئی ایسا ملک جس میں کورونا وباء پر قابو نہیں پایا گیا یا اس ملک میں کورونا کی تبدیل شدہ شکل تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے تو اس ملک کے سفر پر بھی پابندی ہوگی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے کو تین سال کے لیے سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سعودی حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ وباء سے متاثرہ مقامات سے دور رہیں اور جن خطوں میں وبا کی وجہ سے عدم استحکام موجود ہے وہاں کا سفر نہ کریں جبکہ اندرون اور بیرون ملک سفر کے دوران کرونا کی روک تھام کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
روس اور چین کا بڑا فیصلہ، باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال ختم
مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے ممکنہ خدشے سے بھارتی مسلمان عدم تحفظ کا شکار
طالبان حکومت کی دوحہ معاہدے کی عہد شکنی
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
Next Article
Exit mobile version