
مایہ ناز گلوکار مہدی حسن مرحوم کے صاحبزادے آصف مہدی نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آصف مہدی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈائیلیسز کے لیے اسپتال جاتے ہیں۔
تاہم نمونیہ بگڑنے پر اسپتال میں اسپیشل کیئر یونٹ میں داخل ہیں۔
اہل خانہ نے بتایا کہ آصف مہدی کا کورونا ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ منفی آئی ہے، اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ آصف مہدی گزشتہ دو روز سے اسپتال میں داخل ہیں۔
مرحوم گلوکار مہدی حسن کے اہل خانہ نے عوام سے آصف مہدی کے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News