 
                                                                              وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت کام کرنے والے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا مختصر دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد، ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے جنرل منیجر عمران غزالی اور ونگ کے دیگر افسران نے وزیراعظم عمران خان کو ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے آج وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت کام کرنے والے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا مختصر دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ pic.twitter.com/KA66JH8LbR
Advertisement— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) July 14, 2021
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو ڈیجیٹلائزیشن پالیسی کے حوالے سے بریف کیا اور کہا کہ اس مربوط پالیسی کے تحت قومی نشریاتی اداروں کو بتدریج ڈیجیٹائز کردیا جائے گا۔
[amazonad category=”Auto”]
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں جدید سہولیات سے آراستہ اے پی پی کے 11 ڈیجیٹل میڈیا سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے پر ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی کارکردگی کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 