وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح نے قائد کے وژن کیلئے جدوجہد کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح فولادی اعصاب کی مالک شخصیت تھیں۔
Remembering Madr-e Millat Fatima Jinnah: A woman of strength & iron Will, she was a source of strength for her brother Quaid e Azam, till he breathed his last. She valiantly fought for Jinnah’s vision of Pak even when she was old & at a time when dictatorship had taken over.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 9, 2021
اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ فاطمہ جناح آخری سانس تک اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کی قوت تھیں۔
[amazonad category=”Mobile”]
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آمریت کے غلبے کے باوجود محترمہ فاطمہ جناح نے قائد کے وژن کیلئے جدوجہد کی۔
یاد رہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی چھوٹی بہن مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی 54 ویں برسی آج پورے قومی جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
محترمہ فاطمہ جناح پاکستان کی آزادی کی تحریک میں عملی طور اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کے مشن پر اُن کے ساتھ رہیں۔
بانی پاکستان کی ہمشیرہ نے قیام پاکستان کی تحریک میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ مسلمان خواتین میں تحریک آزادی کی شمع روشن کرنے کا سہرا انہی کے سر ہے۔
فاطمہ جناح کی خدمات کے عوض قوم نے آپ کو ’مادر ملت‘ اور ’خاتون پاکستان‘ کے خطاب سے نوازا۔
مادر ملت نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری جیسا اہم کام اپنی نگرانی میں انجام دیا۔ انہوں نے ویمن ریلیف کمیٹی قائم کی اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
