وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک جیلوں میں پاکستانیوں کی واپسی حکومت کی عوام سے وابستگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک پیغام میں کہا کہ میرے احکامات پر سرمائے کا انتظام کیا گیا اور ایک خصوصی پرواز 62پاکستانی قیدی لیکر آج سعودی عرب سے وطن واپس پہنچی تاکہ وہ اپنے اہلخانہ کیساتھ عید مناسکیں۔
میرےاحکامات پر سرمائےکاانتظام کیاگیااور ایک خصوصی پرواز 62پاکستانی قیدی لیکر آج سعودی عرب سےوطن واپس پہنچی تاکہ وہ اپنےاہلخانہ کیساتھ عیدمناسکیں۔بیرونِ ملک جیلوں میں قیدپاکستانیوں کی مدداور وطن واپسی کیلئےانکی معاونت اپنےلوگوں سےمیری حکومت کاوعدہ ہے۔62 قیدیوں کی وطن واپسی کامنظر! pic.twitter.com/rfb0iyzPfu
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 20, 2021
اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بیرون ملک جیلوں میں پاکستانیوں کی مدد کرنا اور ان کی واپسی حکومت کی عوام سے وابستگی ہے، یہ 62 پاکستانی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منا سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
