Advertisement
Advertisement
Advertisement

نویں، دسویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات شروع

Now Reading:

نویں، دسویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات شروع

نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا اختتام ہو گیا، اب دوسرے مرحلے پر سالانہ پریکٹیکل امتحانات کی تیاری کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ہفتے کے روز پُر امن ماحول میں ختم ہو گئے، کوڈیفیکشن کا کام فوری شروع کر دیا گیا ہے، بروقت نتائج کا اجراء یقینی بنایا جائے گا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے امتحانات کے پُر امن انعقاد پر ناظم امتحانات سید محمد علی شائق، بورڈ کے ویجیلنس افسران، بورڈ کے عملے، میڈیا، اساتذہ، سینٹر سپرنٹنڈنٹس، والدین اور طلبہ کی جانب سے تعاون پر سب کو خراج تحسین پیش کیا۔

 اپنے بیان میں چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا اب دوسرا مرحلہ سالانہ پریکٹیکل امتحانات کا ہے، جو 27 جولائی سے شروع ہوں گے۔

  سید شرف علی شاہ نے کہا کہ بورڈ سے الحاق تمام شدہ اسکول دیے گئے شیڈول کے اختتام سے پہلے ہی عملی امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔ کوڈیفیکشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد مرکزی سینٹرز پر طلبہ کی کاپیوں کی جانچ شروع کر دی جائے گی

Advertisement

چیئرمین میٹرک بورڈ نے یہ بھی کہا کہ کچھ سینٹرز پر پہلا پرچہ دیر سے پہنچنے کی شکایت پر اُن افسران کیخلاف فوری کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے، حکومت سندھ کی جانب سے دی گئی مقررہ تاریخ سے پہلے امتحانی نتائج کا اجراء یقینی بنایا جائے گا

سید شرف علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس سال بھی امتحانات کے دوران کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کسی بھی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی، 443 امتحانی مراکز پر جہاں سے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں اس کی رپورٹ بنا کر جلد ہی دی جائے تاکہ ان سینٹرز کو بلیک لسٹ کیا جائے گا

چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اصل امیدواروں کی جگہ امتحان دینے والے2 افراد جبکہ نقل کرتے ہوئے تقریباً47 امیدواروں کو پکڑ کر سزا دینے والی کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا
طلباء کیلئے خوشخبری؛ میٹرک اور انٹر کے امتحانات کیلئے سلیبس میں کمی کا خاکہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر