Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن نے الیکشن ڈے مانیٹرنگ کی حکمت عملی تیار کرلی ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

مسلم لیگ ن نے الیکشن ڈے مانیٹرنگ کی حکمت عملی تیار کرلی ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن ڈے مانیٹرنگ کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ووٹ چوری کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے بھرپور نگرانی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پورے آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے دن نگرانی کے لئے مبصر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو الیکشن ڈے مانیٹرنگ کے لئے ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں، ایک مرکزی اسپیشل مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے جو الیکشن ڈے پر چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کے رہنما اور کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں تمام صورتحال سے مانیٹرنگ سیل کو آگاہ رکھیں گے، مانیٹرنگ ٹیموں کے علاوہ قانونی امداد کے لیے لیگل ٹیمز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا آزاد جموں و کشمیر کا ہر شہری نہ صرف ووٹ دے گا بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرے گا، عمران صاحب اور ان کے کارندے فسطائی، آمرانہ اور ووٹ چوری کے ہتھکنڈوں سے باز رہیں تو بہتر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر