 
                                                                              بین الاقوامی شہرت کی حامل امریکا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صارفین کوآئی فون 13میں نیا فیچر شامل کرنے کی خوشخبری سنادی ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل اپنے نئے آنے والے ماڈل آئی فون 13 میں ریورس وائرلیس چارجنگ کی سہولت صارفین کے لیے متعارف کروانے جارہی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی نئے ماڈل آئی فون 13 میں بڑے سائز کی وائرلیس چارجنگ کوائل نصب کرنے جارہی ہے۔

[amazonad category=”Auto”]
اس بڑے سائز کی وائرلیس چارجنگ کوائل سے نہ صرف فون میں حرارت اور ہائی واٹیج کا نظام بہتر ہوگا بلکہ ریورس وائرلیس چارجنگ کے لیے بھی مدد مل سکے گی۔

واضح رہےکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایپل 2021 کے آخر میں آئی فون 13 اپنے صارفین کے لیے متعارف کروا دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 