
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک کی بہن اور سابقہ گلوکارہ دُعا ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ حمیمہ ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے عزیزوں اور مداحوں کو بڑی خوشخبری سے آگاہ کیا۔
حمیمہ ملک نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹوری میں بتایا کہ اُن کی بہن دُعا ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ نے بیٹے کی پیدائش پر دُعا ملک کو مبارکباد دی اور ڈھیر ساری نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اُنہوں نے لکھا کہ الحمداللّہ، ہماری فیملی میں ایک اور فرد کا اضافہ ہوگیا۔
حمیمہ ملک کی جانب سے دی گئی اس خوشخبری کے بعد سے دُعا ملک کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
دوسری جانب دُعا ملک نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دعا ملک نےاسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اشارہ دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News