
اسلام آباد میں پولیس نے رورل زون کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں کارروائیاں کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل زون محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر پولیس ٹیموں نے کارروائیاں کیں اور 7 ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد 7 پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرلی۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا اور 110 گرام ہیروئن، 310 گرام چرس برآمد ہوئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں غضنفرعلی، محمد انجیل، محمد جمیل، منابل عباس، ارسلان خالد، عامر شاہین، محمود حسن، فیاض خان اور دلاورعلی شامل ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News