 
                                                                              معروف بھارتی اداکارہ عرشی خان نے افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر افغان کرکٹر سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہیں نہیں لگتا کہ اُن کے گھر والے اب اس رشتے کو جاری رکھنے کے حق میں ہوں گے۔
عرشی خان نے بتایا کہ والد نے اپنے ایک دوست کے بیٹے سے ان کی منگنی کروائی تھی جو افغانستان کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رشتہ گھر والوں نے کروایا تھا تاہم منگنی کے بعد ہم اچھے دوست بھی بن گئے تھے۔
عرشی خان نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد اب یہ رشتہ مزید قائم نہیں رہ سکے گا۔
اداکارہ نے رشتہ کے حوالے سے مزید بتایا کہ گھر والے جلد بھارت میں ہی کوئی نیا رشتہ تلاش کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 