
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مواچھ گوٹھ گاڑی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کیماڑی اور ضلع غربی کی قریبی اسپتالوں میں زخمیوں کو فوری منتقل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرِ ٹرانسپورٹ سے گاڑی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور وزیرِ ٹرانسپورٹ سے سوال کیا کہ کیا منی ٹرک سندھ سے تھی یا کسی اور صوبے کی تھی؟ کیا گاڑی کی فٹنس تھی یا نہیں؟ سلینڈر پھٹنے کی کیا وجہ تھی؟
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثاء کی بھرپور مدد کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News