
خواتین کی عصمت دری، آبرویزی و قتل کے لرزہ خیز واقعات بھی معمول کا حصہ بن چکے ہیں۔
حالات اس قدر نامساعد ہوچکے ہیں کہ خواتین، بچے، بچیاں غیرمحفوظ ہیں،انسانی روپ میں چھپے بھیڑیئے تاک میں رہتے ہیں کہ اپنی جنسی ہوس پوری کرنے کے لئے کس کونشانہ بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں ملاکنڈ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے سگے بھائی نے اپنے بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنی بہن کو سیر کیلئے مدین لے کے آیا تھا۔
تاہم بہن نے تھانہ ناگوال میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے والد کا انتقال ہوچکا ہے اور ایک بھائی ہے، ملزم سیر و تفریح کے بہانے مجھے مدین لایا اور ہوٹل میں میرے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔
متاثرہ خاتون نے اپنی بہن اور بہنوئی سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پولیس نے خاتون کا طبی معائنہ کرانے کے بعد میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News