Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھروں میں محدود بچوں کی نظر کمزور کیوں ہورہی ہے؟

Now Reading:

گھروں میں محدود بچوں کی نظر کمزور کیوں ہورہی ہے؟

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اسکول بند ہونے کے باعث بچے گھروں میں محدود ہوتے ہیں اور اس دوران بچے گیمز کھیلتے ہیں جس کے سبب ان کی نظر کمزور ہونے لگیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بچوں پر کی گئی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں تک محدود رہنے والے بچوں میں نظروں کی کمزوری بالخصوص دور کی چیزیں دیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

بچوں میں نظر کی کمزوری کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ یہ بچے گھر میں بند رہنے کی وجہ سے اپنا زیادہ تر وقت ٹی وی یا پھر ویڈیو گیمز کھیل کر گزارتے ہیں۔

ہانگ کانگ میں کی جانے والی اس تحقیق میں 1793 بچے شریک ہوئے، جہاں ان کی دیکھنے کی صلاحیت کو جانچا گیا اور ان بچوں نے اپنے لائف اسٹائل کے حوالے سے دئیے گئے ایک سوالنامے کو پُر کیا۔

یہ تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے سات سو بچوں کو عالمی وباء کے آغاز میں تحقیقی مقصد کے لئے بھرتی کیا تھا جبکہ بقیہ بچوں کی پہلے ہی سے تین سالہ مانیٹرنگ کی جارہی تھی۔

Advertisement

تحقیق کے مرکزی مصنف کے مطابق ابتدائی نتائج سے یہ خطرناک صورتحال سامنے آئی کہ دور کی نظروں کی خرابی کافی زیادہ ہے اور اس حوالے سے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ باہر نہ جانے اور گھر میں ٹی وی، کمپیوٹر اور ویڈیو گیمز کے استعمال کی وجہ سے ان کی دور کی نظر دھندلے پن کا شکار ہوجاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
وہ علامات جو ڈپریشن کی طرف اشارہ کرتی ہیں!
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
موسمِ گرما میں صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
کووڈ 19 ویکسین ہارٹ فیلئر کے مریضوں کے لیے مفید قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر