سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ فرقہ واریت اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر کی زیرِ صدارت سینٹرل ایگزیکٹو و سٹی ڈویژن امن کمیٹی کی ملاقات ہوئی جس میں مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے بانیان، لائسنس ہولڈرز، آرگنائزرز، شیعہ علماء، متولیوں اور دیگر ممبران سے محرم الحرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں غلام محمود ڈوگر نے مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر تفرقہ کو ختم اور امن و امان کو قائم کرنا ہے۔
سی سی پی او کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کے لئے علمائے کرام کی ٹھوس تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کرتے ہیں۔
غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ علماء کرام خطبات میں امن و آتشی کا پرچار کریں، فرقہ واریت اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے دین سلام بین المسالک ہم آہنگی ، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر کی کسی بھی بزدلانہ کارروائیوں کو باہمی اتحاد اور یگانگت سے ناکام بنائیں گے، ملاقات کا مقصد مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محمرم الحرام میں متنازعہ تقاریر اور ساؤنڈ ایکٹ سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کروانا ہوگا کیونکہ ہم سب کو مل کر تمام فرقہ جات کے مذہبی و مقدس پروگراموں کو پُرامن اور کامیاب بنانا ہے۔
سی سی پی او نے کہا کہ امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی و سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کسی بھی مسئلے اور ناگہانی کی صورت میں فوری امن کمیٹی، پولیس اور انتظامیہ کو اطلاع دیں گے۔
غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ تمام مسالک کے عقائد کا احترام کریں، امن کمیٹی کے کردار کو مزید فعال اور موثر بنائیں گے۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر متنازعہ و گستاخانہ مواد، تقاریر اپلوڈ کرنے والوں کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔
غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو الائیڈ محکموں سے بھی میٹنگ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
ملاقات میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے کہا کہ لاہورمیں محرم امن و امان کے لحاظ سے پاکستان کے لئے مثال ہوگا، جہاں کہیں انتشار نہیں ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News